Quantcast
Channel: افراد –جیو اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 184

امریکی اخبار کے دفتر میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

$
0
0
American Newspapers - Office Firing

American Newspapers – Office Firing

میری لینڈ (جیوڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ میں واقع ایک اخبار کے دفتر میں ایک شخص کی اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست میری لینڈ کے علاقے ایناپولس میں اخبار ’کیپیٹل گزٹ‘ کے نیوز روم میں پیش آیا۔

فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو بھی حراست میں لے لیا گیا، جس کی شناخت 38 سالہ جیروڈ راموس کے نام سے ہوئی۔

ملزم نے نیوز روم میں ہینڈگن سے اندھادھند فائرنگ کی، جس کے قبضے سے اسموک ہینڈ گرینیڈز بھی برآمد ہوئے۔ واقعے کے وقت عمارت میں 170 کے قریب افراد موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق ملزم کا اخبار ‘کیپٹل گزٹ’ سے دیرینہ تنازع تھا اور اخبار نے ملزم کے خلاف جولائی 2011 میں ایک مضمون شائع کیا تھا۔

دوسری جانب اخبار ‘کیپٹل گزٹ’ کو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔

میری لینڈ کے گورنر لیری ہوگن نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس واقعے کے بعد شدید صدمے میں ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی واقعے پر بریفنگ دی گئی۔ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

The post امریکی اخبار کے دفتر میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی appeared first on جیو اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 184

Latest Images

Trending Articles